ندی کنارہ گجر نالہ تین ہٹی پُل پر پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ لیاقت آباد کے علاقے ندی کنارہ گجر نالہ تین ہٹی پُل پر پولیس نے مسلح ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی۔ مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت ذوار ولد فہیم الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور دو موٹر سائیکلیں (125cc) برآمد ہوئیں۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں