غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 2 پولیس افسران گرفتار، مقدمہ درج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈیزل سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات پر سب انسپکٹر مطیع الرحمٰن اور اے ایس آئی احمد خان کے خلاف انکوائری کی گئی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران الزامات درست ثابت ہوئے، جس کے بعد دونوں پولیس افسران کو گرفتار کر کے ان کے خلاف آرٹیکل 155C کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی اہلکار کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی سختی سے تفتیش کی جائے گی اور قصورواروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں