کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرِقائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے درمیان اب جانور بھی محفوظ نہیں رہے۔ عین افطار کے وقت نامعلوم ملزم ایک شہری کےگھرسے گائے چوری کر کے فرار ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی میں پیش آیا جو سرسید پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے تفصیلات کے مطابق 9 مارچ کو شام تقریباً 6:41 بجے (افطاری کے وقت) ملزم شہری کے گھر کے باہر بندھی گائے کھول کر لے گئے۔ چوری ہونے والی گائے کی خصوصیات مادہ گائے، عمر تقریباً 2 سال رنگ سفید جس پر بھورے دھبے ہیں نشانی ہے طور پر گردن میں کالا تعویذ بندھا ہوا ہے – واقعے کی ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں جس میں ملزم کو گائے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہیں اور اب شہریوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی چوری ہونے لگے ہیں جس سے سیکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ شہریوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور شہری کی گائے برآمد کی جائے۔


