میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ضلع شرقی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع شرقی کی یونین کمیٹیوں 01، 02، 03، 04، 05 اور 06 میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل کے ممبران اور دیگر پارٹی کارکنان بھی شریک ہوئے۔

منصوبے کی مجموعی لاگت 154.424 ملین روپے ہے اور یہ سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2024-25 کے تحت مکمل کیا گیا۔

ترقیاتی منصوبے کے اہم پہلو درج ذیل ہیں:

سڑکوں کی استرکاری: ضلع شرقی کی تمام شامل یونین کمیٹیوں میں سڑکوں کی استرکاری مکمل کی گئی۔

سیوریج لائنیں: 12 انچ قطر کی سیوریج لائن 3,160 آر ایف ٹی اور 15 انچ قطر کی لائن 6,969 آر ایف ٹی بچھائی گئی۔

واٹر سپلائی لائن: 225 ایم ایم قطر کی واٹر لائن 295 آر ایف ٹی تک ڈالی گئی تاکہ پانی کی فراہمی میں بہتری آئے۔

پیور بلاک ورک: 60 ایم ایم نیچرل کلر پیور بلاکس کے ذریعے 3,23,698 اسکوائر فٹ رقبے پر سڑکوں کی استرکاری کی گئی۔

اسفالٹ کارپٹنگ: اہم سڑکوں پر 51,161 اسکوائر فٹ رقبے کی اسفالٹ کارپٹنگ مکمل کی گئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے وژن کے مطابق کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور کے ایم سی شہریوں کو بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔ ان منصوبوں سے ضلع شرقی کے مکینوں کو سڑکوں، سیوریج اور پانی کے نظام میں نمایاں سہولیات میسر آئیں گی اور شہریوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں