کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنر سندھ کے خلاف عدالت میں دائر درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ گورنر ہاؤس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سوالات بھی کیے، تاہم وکیل درخواست گزار نے بعد ازاں اپنی درخواست واپس لے لی۔عدالت نے درخواست واپس لینے کے بعد مقدمے کو نمٹا دیا اور مزید کارروائی ختم کر دی۔


