32 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** پاکستان سے حج پروازوں کے ذریعے عازمینِ حج کی سعودی عرب روانگی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکام کی جانب سے فراہم کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک 126 پروازوں کے ذریعے 32 ہزار 454 سرکاری عازمین جبکہ 4 ہزار 489 پرائیویٹ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ حج حکام نے مزید بتایا کہ 4 مئی سے جدہ کے لیے براہ راست حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے اور آج پاکستان کے مختلف شہروں سے 17 پروازوں کے ذریعے مزید 4 ہزار 377 عازمینِ حج روانہ ہوں گے۔ پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس کے تحت عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس میں شعبہ گمشدگی و بازیابی نے اب تک 6 عازمین، 37 ویل چیئرز اور 3 ہزار 700 بیگز تلاش کر کے مالکان کے حوالے کیے ہیں، جبکہ حرم گائیڈز نے 13 ہزار سے زائد عازمین کی رہنمائی کی ہے۔ دوسری جانب حج میڈیکل مشن بھی عازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے، جہاں اب تک 5 ہزار او پی ڈی خدمات سمیت 132 ڈینٹل پروسیجرز، 28 ایکسرے، 18 لیب ٹیسٹ اور دیگر ضروری ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں۔

**تعاون کی اپیل:**
انسانی حقوق اور عوامی مسائل کی بروقت آواز بننے کے مشن میں دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل **HRNW** کا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون ہمیں سچائی کے فروغ اور مظلوموں کی آواز بننے کے سفر کو جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

ہماری مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں