ایس ایچ او گلشنِ معمار پر بسوں کے ذریعے اسمگلنگ کی سرپرستی اور بھاری رشوت کے الزامات

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** کراچی کے علاقے گلشنِ معمار کے ایس ایچ او اسرار آفریدی پر بسوں کے ذریعے مبینہ اسمگلنگ میں ملوث ہونے اور لاکھوں روپے بٹورنے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایسٹ زون کا ایک بدنام زمانہ بیٹر، ظفر موٹا، بس مالکان سے فی ہفتہ تقریباً 5 لاکھ روپے وصول کر رہا ہے تاکہ ان کی گاڑیوں کو گلشنِ معمار کی حدود سے بآسانی گزارا جا سکے۔

حالیہ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ ہفتے گلشنِ معمار پولیس نے 5 بسوں کو ایم ڈی کٹ کے مقام پر روکا اور انہیں اندرونی راستوں سے ایک خفیہ مقام پر منتقل کر دیا، جہاں مبینہ طور پر ظفر موٹا نے 25 سے 30 لاکھ روپے میں ڈیل طے کر کے بسوں کو مالکان کے حوالے کر دیا۔ ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ایس ایچ او اسرار آفریدی اعلیٰ افسران کو دھوکے میں رکھتے ہوئے ایک بس کو سرکاری کیس میں ظاہر کرتے ہیں جبکہ دیگر 5 سے زائد بسوں کو بھاری رقم کے عوض خاموشی سے کلیئر کروا دیتے ہیں۔

**تعاون کی اپیل:**
انسانی حقوق اور عوامی مسائل کی بروقت آواز بننے کے مشن میں دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل **HRNW** کا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون ہمیں سچائی کے فروغ اور مظلوموں کی آواز بننے کے سفر کو جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

ہماری مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں