صدرِ مملکت نے پی آئی اے کارپوریشن آرڈیننس 2026 کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کی سفارش پر پی آئی اے کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی ہے۔ یہ آرڈیننس پی آئی اے کے مخصوص اثاثوں کی منتقلی کے عمل کو قانونی طور پر مکمل کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ ان اثاثوں میں کراچی اور لاہور کے پی آئی اے پلینیٹیریمز، گلشنِ اقبال کی اراضی، اور لاہور میں اولڈ یونیورسٹی گراؤنڈ کی زمین شامل ہے۔ علاوہ ازیں، پشاور کے حیات آباد فیز ٹو میں واقع پلینیٹیریم کی اراضی، کے ڈی اے اسکیم ون کا فٹبال گراؤنڈ، لاہور کے ایمپرس روڈ پر دیال سنگھ منشن کا دفتر، اور کراچی میں کشمیر روڈ پر واقع جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کی اراضی بھی اس منتقلی کے عمل کا حصہ ہیں۔

تعاون کی اپیل:
انسانی حقوق اور عوامی مسائل کی بروقت آواز بننے کے مشن میں دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل HRNW کا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون ہمیں سچائی کے فروغ اور مظلوموں کی آواز بننے کے سفر کو جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

ہماری مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں: https://www.hrnww.com/?page_id=1083

اپنا تبصرہ بھیجیں