🔥 کراچی میں گرمی جان لیوا، ہیٹ اسٹروک سے مزید 2 افراد جاں بحق

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آج شہر میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لالو کھیت نمبر 10 سے بے ہوشی کی حالت میں ایک شخص کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں