کیماڑی پولیس کی کارروائی، منشیات و گٹکا مافیا سے مبینہ ڈان گرفتار

کراچی، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو) — کراچی کے ضلع کیماڑی میں کیماڑی پولیس نے منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اہم ملزم آصف عرف “بلڈر” کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو حب کی جانب سے آنے والی کار سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ سعید آباد کے علاقے حب ریور روڈ پر موجود تھا۔

گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 2220 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم محمد آصف عرف بلڈر بلدیہ اور سائٹ ڈویژن میں گٹکا مافیا کی سرپرستی کرتا تھا۔ ملزم کا نام مطلوب گٹکا ڈیلرز کی فہرست میں شامل تھا اور اس کے خلاف متعدد ایف آئی آرز بھی درج تھیں۔

مزید بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ وہ متعدد کیسز میں اشتہاری اور مفرور بھی تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سعید آباد میں مقدمہ نمبر 148/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

**حمایتی اپیل (Support Appeal):**
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) دنیا کا پہلا انسانی حقوق پر مبنی نیوز پلیٹ فارم ہے۔ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری صحافت کے فروغ کے لیے آپ کی معاونت نہایت اہم ہے۔
مزید معلومات اور تعاون کے لیے وزٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں