لاہور، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو) — لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گجرانوالہ کے تمام علاقوں کو فیڈر بس سروس کے ذریعے میٹرو ٹرین سسٹم سے منسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر، تیز اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے گجرانوالہ کا ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا اور شہریوں کو ایک جدید اور شاندار سفری سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے۔
—
**حمایتی اپیل (Support Appeal):**
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) دنیا کا پہلا انسانی حقوق پر مبنی نیوز پلیٹ فارم ہے۔ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری صحافت کے فروغ کے لیے آپ کی معاونت نہایت اہم ہے۔
مزید معلومات اور تعاون کے لیے وزٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)


