کراچی، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو) — کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں ایک شہری کی جانب سے گدھے پر کلہاڑیوں سے حملے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے زبان جانور پر وحشیانہ تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ جانوروں کے ساتھ نرمی اور ہمدردی کا سلوک کیا جائے، جبکہ اس نوعیت کا سفاکانہ عمل معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ زخمی جانور کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے اور اس کے بہتر علاج معالجے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس واقعے پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
—
**حمایتی اپیل (Support Appeal):**
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) دنیا کا پہلا انسانی حقوق پر مبنی نیوز پلیٹ فارم ہے۔ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری صحافت کے فروغ کے لیے آپ کی معاونت نہایت اہم ہے۔
مزید معلومات اور تعاون کے لیے وزٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)


