امریکہ کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کی واپسی کا اعلان

واشنگٹن / برلن (ایچ آراین ڈبلیو) —امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر جنگ کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں تعینات ان فوجیوں کو آئندہ 6 سے 12 ماہ کے دوران مرحلہ وار واپس بلایا جائے گا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپ میں سکیورٹی اور دفاعی حکمت عملیوں پر مختلف ممالک کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ حکام کے مطابق فوجیوں کی واپسی کا عمل طے شدہ منصوبے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

**حمایتی اپیل (Support Appeal):**
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) دنیا کا پہلا انسانی حقوق پر مبنی نیوز پلیٹ فارم ہے۔ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری صحافت کے فروغ کے لیے آپ کی معاونت نہایت اہم ہے۔
مزید معلومات اور تعاون کے لیے وزٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں