اسلام آباد، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو) —ملک میں گیس کی شدید کمی کے باعث سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند ہونے اور بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ (اپریل) سے ملک بھر کے پاور پلانٹس کو صرف 80 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب ہوگی، جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مارچ میں فراہم کی جانے والی 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور ایل این جی کی فراہمی بھی بند ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی مکمل بندش کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
توانائی کے ماہرین کے مطابق اگر گیس سپلائی کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ملک میں بجلی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔
—
**حمایتی اپیل (Support Appeal):**
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) دنیا کا پہلا انسانی حقوق پر مبنی نیوز پلیٹ فارم ہے۔ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری صحافت کے فروغ کے لیے آپ کی معاونت نہایت اہم ہے۔
مزید معلومات اور تعاون کے لیے وزٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)


