حج پالیسی میں بڑی تبدیلی، عمر کی پابندی نرم کر دی گئی

ریاض، سعودی عرب (ایچ آراین ڈبلیو) — سعودی عرب نے حج سے متعلق عمر کی سابقہ پابندی میں نرمی کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 15 سال عمر کی پابندی کو واپس لے لیا گیا ہے، جبکہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت بحال کر دی گئی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت کم عمر عازمین پر عائد سخت پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور 12 سال یا زائد عمر کے افراد کو حج کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابقہ پالیسی کی بحالی کے بعد وہ ویزے بھی دوبارہ پراسیس کیے جائیں گے جو 15 سال کی عمر کی پابندی کے تحت مسترد کیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد حج کے انتظامات میں سہولت پیدا کرنا اور زیادہ سے زیادہ عازمین کو موقع فراہم کرنا ہے۔

**حمایتی اپیل (Support Appeal):**
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) دنیا کا پہلا انسانی حقوق پر مبنی نیوز پلیٹ فارم ہے۔ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری صحافت کے فروغ کے لیے آپ کی معاونت نہایت اہم ہے۔
مزید معلومات اور تعاون کے لیے وزٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں