ناصر حسین شاہ کا ردعمل: سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی، نئے صوبوں کی بات محض شو ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے نئے صوبوں کے حوالے سے وزیر علیم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے تو صوبوں کی بات ایم کیو ایم کرتی تھی، اب علیم خان بھی یہ بات کر رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ علیم خان صاحب سے کہنا چاہوں گا کہ صوبے بنانے اور سوسائٹی بنانے میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 صوبے بنانے کا مطلب 12 وزرائے اعلیٰ، کابینہ اور دیگر انتظامی ڈھانچے ہیں، جو عملی طور پر ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوسکتی اور نئے صوبوں کی بات کرنے والے محض شو شوق چھوڑتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں اتنا پیسہ نہیں کہ نئے صوبوں کے قیام کے بعد نئے وزرائے اعلیٰ اور وزراء کے اخراجات برداشت کیے جا سکیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی یکجہتی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں