اقوام متحدہ(ایچ آراین ڈبلیو)سلامتی کونسل نے غزہ کے امن منصوبے سے متعلق امریکی قرارداد منظور کر لی جسے پاکستان سمیت 13 ارکان نے دی جبکہ روس اور چین غیر حاضر رہے۔
پاکستانی مستقل مندوب نے قرارداد کی حمایت کا فیصلہ خونریزی روکنے اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کو یقینی بنانے کے لیے کیا۔ امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اور انڈونیشیا کے تشکر کا اظہار کیا۔
حماس نے قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطینیوں کے مزاحمتی حق کو چھیننے اور فلسطین پر بیرونی کنٹرول کو راہ دینے کی کوشش ہے۔


