تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران میں تاریخی خشک سالی کے پیشِ نظر حکومت نے باضابطہ طور پر کلاوڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش) کا آغاز کر دیا ہے۔
سرکاری رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں بارش میں 89٪ کمی کے بعد طیاروں کی مدد سے بادلوں میں خصوصی ذرات چھوڑے جا رہے ہیں تاکہ بارش برسنے کے امکانات بڑھ سکیں۔


