افغانستان(ایچ آراین ڈبلیو)نائن ایلیون کے بعد افغانستان پر ہونے والے پہلے فضائی حملے 7 اکتوبر 2001 کو عرب ممالک کے اڈوں اور بحر عرب میں موجود امریکی طیارہ بردار جہازوں سے کیے گئے۔ زمینی فوج نومبر 2001 میں عرب ہوائی اڈوں سے افغانستان میں اتاری گئی۔ پاکستان کے فوجی اڈے دسمبر 2001 کے بعد صرف ڈرون حملوں اور انٹیلیجنس مشنز کے لیے استعمال ہوئے، جب افغانستان پہلے ہی امریکی قبضے میں تھا۔ پاکستان نے طالبان کے ساتھ کھڑے نہ ہونے کی وجہ ان کی تیز شکست اور بین الاقوامی دباؤ کو بتایا، نیز پاکستان نے امریکہ کو محدود تعاون دے کر طالبان کی مکمل تباہی روکنے میں کردار ادا کیا۔ یہ حقائق افغان عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


