اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا میانوالی کالونی میں چھاپہ، انتہائی مطلوب بدنام زمانہ منشیات فروش یوسف عرف ڈنگا گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا میانوالی کالونی میں چھاپہ۔

انتہائی مطلوب بدنام زمانہ منشیات فروش یوسف عرف ڈنگا گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری دو کلو سے زائد چرس برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

گرفتار ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب تھا اور عرصہ دراز سے منشیات سپلائی میں ملوث ہے۔

ملزم تھانہ پاک کالونی کے دو مختلف مقدمات میں مفرور بھی تھا۔

جبکہ ملزم اس سے قبل بھی 08 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 402/14 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ پاک کالونی۔
2. مقدمہ الزام نمبر 199/17 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ پاک کالونی۔
3. مقدمہ الزام نمبر 02/18 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ پاک کالونی۔
4. مقدمہ الزام نمبر 298/18 بجرم دفعہ 6/9(3)C تھانہ پاک کالونی۔
5. مقدمہ الزام نمبر 37/21 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ پاک کالونی۔
6. مقدمہ الزام نمبر 71/22 بجرم دفعہ 6/9(3)C تھانہ پاک کالونی۔ (مفرور)
7. مقدمہ الزام نمبر 322/24 بجرم دفعہ 6/9(3)C تھانہ پاک کالونی۔
8. مقدمہ الزام نمبر 16/25 بجرم دفعہ 6/9(3)C تھانہ پاک کالونی۔ (مفرور)

ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں