تھانہ منگھوپیر پولیس کی کارروائی، غیر ملکی گٹکا اسمگلر گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع ویسٹ میں West District Police Karachi نے تھانہ منگھوپیر کی حدود میں ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی گٹکا اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ویسٹ Tariq Ilahi Mastoi کے مطابق ملزم اپنی سوزوکی گاڑی میں غیر ملکی شاداب گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹ پر چیکنگ کے دوران ملزم یعقوب ولد سوہانرو کو گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کی سوزوکی سے 06 کارٹن غیر ملکی شاداب گٹکا (540 پیکٹ) برآمد کیے گئے۔
اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی سوزوکی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم، برآمد شدہ گٹکا اور گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں