تھانہ پیرآباد پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ویسٹ میں West District Police Karachi نے تھانہ پیرآباد کی حدود میں منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ Tariq Ilahi Mastoi کے مطابق گرفتار ملزم کا نام حیات خان ولد نیک عمل ہے، جو مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست (A کیٹیگری) میں بھی شامل تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد (1650 گرام) چرس اور نقدی برآمد کی گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں