کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) Anti-Corruption Establishment Sindh کی جانب سے کے ایم سی فنڈز میں مبینہ خرد برد، جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں عدالت نے سابق افسران پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق Karachi Metropolitan Corporation کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں مبینہ طور پر 80 کروڑ روپے سے زائد کی خرد برد کا الزام ہے، جس میں جعلی ٹینڈرز کے ذریعے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔
عدالت میں سماعت کے دوران ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کیس میں تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا ہے۔
ملزمان میں کے ایم سی کے سابق ڈی جی ٹیکنیکل سروسز، سابق ڈائریکٹر پارکس ڈی ایم سی شرقی، سابق ڈائریکٹر فنانس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسطی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے ایم سی سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان نے ترقیاتی کاموں کے نام پر مبینہ کرپشن کی اور جعلی ٹینڈر جاری کیے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی ہے جبکہ کارروائی آئندہ سماعت میں مزید گواہوں کے بیانات کی روشنی میں آگے بڑھے گی۔


