حکومت کا مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق Ministry of Information Technology and Telecommunication Pakistan اس منصوبے کے تحت اے آئی کے لیے جدید انفراسٹرکچر کی ترقی کا آغاز کرے گی۔
منصوبے کے تحت جدید کمپیوٹنگ پاور اور گرافکس پروسیسنگ یونٹس (GPUs) فراہم کیے جائیں گے تاکہ ملک میں اے آئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ Ignite National Technology Fund کے ذریعے شروع کیا جائے گا، جس کے تحت سرکاری اور نجی شعبے کو کمپیوٹنگ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مصنوعی ذہانت کی تحقیق و ترقی کو فروغ دینا اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کو خود کفیل بنانا ہے، جبکہ جی پی یوز کی فراہمی کو جدید کمپیوٹنگ کے میدان میں ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں