چرس برآمدگی کیس: چار ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور، رہائی کا حکم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بیس کلو سے زائد چرس برآمدگی کیس میں چار ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالت نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
Sindh High Court نے ریمارکس دیے کہ اگر ملزمان کے خلاف کوئی اور کیس موجود نہیں تو انہیں جیل سے فوری رہا کیا جائے۔
ملزمان میں اینٹی انکروچمنٹ فورس کے اہلکار سکندر، سلیم، ولی محمد اور کم عمر احمد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو 16 جون 2023 کو مشرف کالونی سے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 20 کلو سے زائد چرس برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
استغاثہ کے مطابق 24 فروری 2025 کو سیشن کورٹ نے چاروں ملزمان کو 14،14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
دوسری جانب وکیلِ صفائی لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی پرائیویٹ گواہ پیش نہیں کیا گیا، نہ ہی گرفتاری کی کوئی ویڈیو یا تصاویر موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ برآمدگی کو جائے وقوعہ پر سیل نہیں کیا گیا اور گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیلیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں