لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ منشیات کے خاتمے کے لیے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جن کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر
545 کلو 695 گرام چرس
25 کلو 407 گرام ہیروئن
111 کلو 145 گرام آئس
6 کلو 401 گرام افیون
بڑی مقدار میں بھنگ
اور 9 ہزار 885 لیٹر شراب کی سپلائی ناکام بنائی گئی
ڈی آئی جی آپریشنز Faisal Kamran نے بتایا کہ رواں سال اب تک 1574 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 1531 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ایک خطرناک اور بھیانک دشمن ہیں اور ان کے نیٹ ورکس کو مسلسل توڑا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے مکروہ دھندے سے متعلق معلومات 15 پر فراہم کریں تاکہ اس ناسور کے مکمل خاتمے میں مدد مل سکے۔


