بلوچستان سے کراچی چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان سےکراچی اسمگل کی جانےوالی چھالیہ کی بڑی کھیپ پولیس نےکارروائی کرتےہوئےبرآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی کے علاقے موچکو میں Moachko Police Karachi نے بلوچستان سے آنے والی ایک کیلے سے لدی گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے 52 بورے وزنی 604 کلوگرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئی۔کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث ملزم بلال ولد محمد لطیف کو گرفتار کر لیا گیا۔برآمد شدہ چھالیہ اور گاڑی کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے Pakistan Customs کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں