کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کیماڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق Moachko Police Karachi نے بین الصوبائی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب نیٹ ورک کے 9 ارکان کو گرفتار کیا، جن میں 6 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان دو گاڑیوں (کار نمبرز AZC-922 اور AYC-169) میں سوار ہو کر بلوچستان سے کراچی پہنچے تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 236 بنڈلز ایرانی کرنسی برآمد ہوئی، جس کی مجموعی مالیت 29 ارب 69 کروڑ ایرانی ریال بتائی جا رہی ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اصغر، عبدالغفار، بی بی سہارا، گل سیما، بی بی افسانہ، تاج محمد، محمد نسیم، نعمت اللہ اور انار گل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان، گاڑیوں اور برآمد شدہ کرنسی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے Federal Investigation Agency (FIA) کے حوالے کیا جائے گا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے ایس ایچ او موچکو اور کارروائی کرنے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔


