یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ، کیس کراچی سے باہر منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت مقرر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)معروف یوٹیوبر Rajab Butt کے خلاف حیدری تھانے میں درج مقدمے کے کیس کو کراچی سے باہر منتقل کرنے کی درخواست عدالت میں زیرِ سماعت آگئی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر ضمانت کے باوجود مبینہ طور پر رجب بٹ کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث انہیں کراچی میں پیش ہونے پر سیکیورٹی تحفظات لاحق ہیں۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق کیس کو کراچی سے کسی دوسرے شہر منتقل کیا جانا ضروری ہے تاکہ شفاف اور محفوظ عدالتی کارروائی ممکن ہو سکے۔
عدالت نے کیس کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 4 مئی کو مقرر کر دی ہے اور فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں