کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس کی بڑی کارروائی—منشیات فروش گروہ گرفتار
پولیس نے خفیہ اطلاع پر نشتر روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کو منشیات فروخت کیا کرتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 215 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس، ڈیجیٹل کانٹا، تین عدد موبائل فونز، پیکنگ کا سامان اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے زیرِ استعمال ہونڈا سوک کار (نمبر AEN-042) کو ضابطے کے تحت پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان/ملزمہ کے نام۔
1. تحریم راحیل زوجہ محمد راحیل
2. سیدہ نہا ترمذی دختر سید عارف علی ترمذی
3. محمد راحیل ولد محمد اقبال
4. محمد انس ولد محمد عتیق
5. محمد باسط ولد محمد مقیم
6. مونث خان ولد مبین احمد
7. شعیب ولد فضل رحمٰن
8. انس خان ولد مبین احمد شامل ہیں۔


