7

ڈاکٹر ماہ نور ناصر سے متعلق رشتہ کی خبروں کی تردید، والد حبیب اللہ ناصر کی وضاحت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر سے متعلق سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ پر گردش کرنے والی رشتہ بھیجے جانے کی خبروں پر ان کے والد حبیب اللہ ناصر نے واضح تردید کر دی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ہمایوں شاہ کی جانب سے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے کسی بھی قسم کا کوئی رشتہ موصول نہیں ہوا، اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

حبیب اللہ ناصر کے مطابق بغیر تصدیق کے ایسی خبریں نشر کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور اس سے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے میڈیا اداروں سے اپیل کی کہ خبر نشر کرنے سے قبل متعلقہ فریق کا مؤقف لازمی لیا جائے تاکہ غلط فہمی اور افواہوں سے بچا جا سکے۔

والد نے مزید کہا کہ خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی جھوٹی خبروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ غیر مصدقہ اور افواہوں پر مبنی خبروں پر یقین نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں