رپورٹس(ایچ آراین ڈبلیو)مختلف رپورٹس کے مطابق 105 سالہ ایک سکھ بزرگ نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں اسلام کی طرف رجوع کیا اور اپنے نواسے کی رہنمائی میں کلمۂ شہادت ادا کیا۔
اطلاعات کے مطابق بزرگ کا نواسہ پہلے ہی اسلام قبول کر چکا تھا اور اسی کی رہنمائی میں انہوں نے اسلام کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں بسترِ علالت پر انہوں نے کلمۂ شہادت ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک ضعیف بزرگ کو بستر پر لیٹے ہوئے کلمۂ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے صارفین نے انتہائی جذباتی اور ایمان افروز لمحہ قرار دیا ہے۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگوں کی جانب سے دعاؤں، نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔
صارفین نے اس واقعے کو ہدایت، ایمان اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کی ایک خوبصورت مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی کامیابی دنیاوی مقام و مرتبے میں نہیں بلکہ ایمان کی حالت میں زندگی گزارنے اور اسی حالت میں دنیا سے رخصت ہونے میں ہے۔


