7

28ویں ترمیم کا شوشہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں، جبکہ عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے کے فور منصوبہ اور ایس تھری منصوبوں سمیت ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں۔ ان کے مطابق کے فور منصوبے کے ذریعے 260 ملین گیلن پانی کی فراہمی کا ہدف تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر میں 653 سرکاری نشستیں خالی ہیں، لیکن ان پر بھرتیوں کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو جماعت اسلامی بجٹ کے بعد ہڑتال کے اعلان پر غور کر سکتی ہے۔

انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو نااہل ادارہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ادارے میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی کرپشن موجود ہے، جبکہ ایف بی آر کے لیے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں