لاڑکانہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری QPM, PSP کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔

ڈی ایس پی صدر سعد جبار صاحب کی زیر نگرانی ایس ایچ او تعلقہ انسپیکٹر عبدالغفور چھٹو کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں۔

ڈکیتیوں،پولیس مقابلوں اور منشیات فروشیوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث و مطلوب ملزم دو کلو (2000) گرام چرس سمیت گرفتار۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد عثمان ولد جلال خان کورکانی کے طور پر ہوئی ہے۔

مذکورہ ملزم سے چرس برآمد ہونے پر پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

👈دوسری جانب
تعلقہ پولیس نے ایک اور کامیاب کاروائی کے دوران مورخہ 21/3/2025 پر چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل اونر شوکت علی مغیری کے حوالے کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں