کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو غصب شدہ سامان سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گشت پر معمور پولیس نے شہری کی نشاندھی پر موٹرسائیکل سوار 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور وولٹ/نقدی رقم برآمد ہوئی۔ برآمدہ موبائل فون اور وولٹ ملزمان نے بالا شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینا تھا، جس کی نشاندھی پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
متاثرہ شہری کی جانب سے واردات کا مقدمہ الزام نمبر 446/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ بھی تھانہ سرجانی میں درج کروایا گیا ہے۔
جبکہ ملزمان کے زیراستعمال برآمدہ موٹرسائیکل بھی تھانہ سرجانی کے علاقے سے سرقہ شدہ ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج کرکے مزید قانونی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں ابراہیم ولد عامر اور علی رضا ولد شریف خان شامل ہیں۔
ملزم علی رضا قبل از بھی ڈکیتی اور اسلحہ کے مقدمات میں تھانہ گلبرگ اور سمن آباد سے گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔


