محکمہ انسداد منشیات کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر برائے انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ،سیکرٹری ایکسائز سلیم راجپوت اور ڈی جی نارکوٹکس اورنگزیب اکبر پہنور اور ڈائریکٹر نارکوٹکس کراچی جناب ریاض حسین کھوسہ ، ونگ انچارج وسیم خواجہ کی ہدایت پر نارکوٹکس ٹیم کورنگی کی کامیاب کاروائی

نارکوٹکس ٹیم نے بمقام نزد رضا مسجد کورنگی نمبر 4 ضلع کورنگی کراچی سے منشیات اسمگلر گرفتار کر لیا

گرفتار شدہ ملزم کی شناخت نعمان ولد امتیاز علی کے نام سے ہوئی

ملزم کے قبضے سے 10 کلو 430 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی

ملزم برآمدہ چرس کراچی کے پوش علاقوں میں اسمگلر کر رہا تھا۔۔۔۔

ملزم نے دوران تفتیش اپنے دیگر ڈیلر ساتھیوں کا بھی انکشاف کیا ہے تفتیش کا سلسلہ جاری یے

ملزم کا تعلق ایک منظم انٹرنیشنل گروہ سے ہے جو کہ پاکستان سے بیرون ممالک منشیات اسمگل کرتے ہیں خواجہ محمد وسیم

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبری 06/2025 درج کر لیا گیا ہے خواجہ محمد وسیم

ملزم نعمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ نارکوٹکس حکام نے حاصل کر لیا ہےملزم عادی مجرم ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے

ملزم کا معزز عدالت سے ریمانڈ لے کر اسکے دیگر گروہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں