کراچی؛ ھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے موسمیات کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل ملزم خلیل اللہ ولد عزیز اللہ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد منی رائفل 30 بور بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جبکہ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں