کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شاہ فیصل کالونی پولیس ڈکیتوں سے مقابلہ، ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود رات گئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کےلئے متحرک تھے
مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی
پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت ارشد علی زخمی حالت میں گرفتار
ملزم کا دوسرا ساتھی عاصم پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا
زخمی ملزم کے قبضے ایک ٹی ٹی پستول چوری شدہ 125 موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد
زخمی ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
زخمی ملزم کو طبی امداد دینے کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


