کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس کی کاروائی. منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم منگھو پیر روڈ سائیٹ ایریا سے گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گرفتار ملزم مراد خان منا کے قبضے سے بوقت گرفتاری 22 عدد ٹوکن ائس برآمد ہوئی۔
ملزم تھانہ سائیٹ اے کے مقدمہ 156/25 بجرم دفعہ 147/148/149/324/34 ت پ میں روز وقوعہ سے مفرور تھا۔
جبکہ ملزم پیشہ ور عادی منشیات فروش ہے جوکہ اس سے قبل بھی درج زیل 9 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 974/21 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ پیرآباد۔
2. مقدمہ الزام نمبر 20/22 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ پیرآباد۔
3. مقدمہ الزام نمبر 729/22 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ پیراباد۔
4. مقدمہ الزام نمبر 405/22 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ سائیٹ بی۔
5. مقدمہ الزام نمبر 398/24 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ سائیٹ اے۔
6. مقدمہ الزام نمبر 10/25 بجرم دفعہ 6/9(3)A تھانہ سائیٹ اے۔
7. مقدمہ الزام نمبر 59/24 بجرم دفعہ 6/9(3)A تھانہ پیر اباد۔
8. مقدمہ الزام نمبر 288/24 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ پیرآباد۔
9. مقدمہ الزام نمبر 774/23 بجرم دفعہ 6/9(3)B تھانہ پیرآںاد۔
ملزم کو ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر ایاز خان نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم کے مقدمہ الزام نمبر 160/25 بجرم دفعہ 6/9(2)1 درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


