شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ لوڈرا پولیس نے اقدامِ قتل، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا، ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ
پولیس نے ملزم کو دوران گشت مین روڈ احمد پور کے قریب سے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوا،
گرفتار ملزم کی شناخت شریف خان ولد صدرالدین جکھرانی سکنہ گائوں غوث بخش جاگن کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ
گرفتار ملزم ضلع جیکب آباد کے تھانوں میں درج 4 مقدمات میں اشتہاری ہے۔
گرفتار ملزم ضلع شکارپور سمیت جیکب آباد کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز، پولیس مقابلے، اقدام قتل میں ملوث ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک کے لیے بھجوایا جا رہا ہے،
لوڈرا پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔


