کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔
سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروش ملزم پیار علی ملاح ولد محمد ہاشم میر کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا کی 328 عدد پڑیاں اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔


