ڈاکٹر جلالـــی صاحب پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ یہ فیصلہ اُن کی سچائی اور انصاف کی فتح ہے۔

گوجرانولہ(ایچ آراین ڈبلیو)سیشن کورٹ نے کنزالعلماء مفکرِ اسلام ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالـــی صاحب کو بے گناہ قرار دے کر باعزت بری کر دیا ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف قائم کیئے گئے ظالمانہ اور بے بنیاد مقدمات کو ختم کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈاکٹر جلالـــی صاحب پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ یہ فیصلہ اُن کی سچائی اور انصاف کی فتح ہے، جس سے اُن کی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالـــی صاحب نہ صرف ایک معزز عالم ہیں بلکہ! تحریک لبیک یارسول اللّٰہ (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) کے چیئرمین بھی ہیں، جنہوں نے معاشرتی و مذہبی خدمات انجام دی ہیں۔ اُن کا علمی پسِ منظر اور خدمات پاکستان میں دینی رہنمائی کا مرکز ہیں۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالـــی صاحب پاکستان کے معروف دینی عالم ہیں۔ انہوں نے جامعہ پنجاب سے پی ایچ ڈی کی اور قرآن کریم حفظ کرنے میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے عقیدۂِ توحید اور افکارِ رضا سیمینارز کا انعقاد کیا، دینی درس گاہیں قائم کیں اور ملک بھر میں عقیدہ ِ ختمِ نبوت و اسلامی تعلیمات کی تبلیغ میں سرگرم عمل ہیں۔ علاوہ ازیں، انہوں نے غازی ملک ممتاز حسین قادری کی رہائی کی تحریک چلا کر مذہبی و سیاسی فکری جہدوجہد میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں