کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بن قاسم پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی
پولیس نے انٹلیجینس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان بن قاسم سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی ملیر
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ رائونڈز, موبائل فون اور کیش رقم برآمد ہوئی۔ایس ایس پی ملیر
گرفتار ملزمان کچھ روز قبل حسن شاہ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی واردتیں کر کے فرار ہوگئےتھے،
شہریوں کی جانب سے ملزمان کی نشاندہی بھی کی گئی ہے
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عطااللہ، رضوان اور شہزاد کے نام سےہوئی۔ایس ایس پی ملیر
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم شہزاد پہلے بھی تھانہ کانگا ضلع لاڑکانہ سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
بن قاسم پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


