8

لیاقت آباد میں خاتون اور شوہر پر تیزاب پھینک دیا گیا

کراچی: لیاقت آباد کے علاقے میں نامعلوم شخص نے موٹر سائیکل سوار خاتون اور اس کے شوہر پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں دونوں متاثر ہوئے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اس کا شوہر اسے موٹر سائیکل پر دفتر لے جا رہا تھا کہ اسپیڈ بریکر کے باعث موٹر سائیکل کی رفتار کم ہوئی۔ اسی دوران تقریباً 24 سے 25 سالہ نامعلوم شخص نے ان پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔

خاتون کے مطابق تیزاب سے اس کی گردن اور دونوں ہاتھ جھلس گئے جبکہ اس کے شوہر کے ہاتھ بھی متاثر ہوئے۔

واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ لیاقت آباد میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں