31

کراچی: گلشن معمار میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (HRNW): ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق تھانہ گلشن معمار کی حدود میں عباس کٹ کے قریب رات گئے پولیس اور مبینہ مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد عمر ولد محمد رحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، نقدی رقم اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مبینہ طور پر عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج ذیل مقدمات شامل ہیں:

مقدمہ الزام نمبر 140/2020، بجرم دفعات 392/34، تھانہ مبینہ ٹاؤن۔
مقدمہ الزام نمبر 142/2020، بجرم دفعہ 23(i)A، تھانہ مبینہ ٹاؤن۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

HRNW کی اپیل:
ذمہ دار اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں: Support HRNW

ڈسکلیمر:
یہ خبر پولیس حکام کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ پولیس مقابلے اور ملزم پر عائد الزامات کی حتمی تصدیق قانونی کارروائی اور عدالت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ جرم ثابت ہونے تک ملزم کو قانون کے مطابق بے گناہ تصور کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں