29

ملیر: شاہ لطیف پولیس کا مبینہ ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (HRNW): ملیر کے علاقے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سیکٹر 31-C میں شاہ لطیف پولیس اور شاہین فورس نے مبینہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ گرفتار ملزم کی شناخت آصف علی ولد محمد صادق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ساتھی ملزم کی شناخت بھی کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

HRNW کی اپیل:
ذمہ دار اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں: Support HRNW

ڈسکلیمر:
یہ خبر پولیس کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ ملزم پر عائد الزامات اور پولیس مقابلے کی تفصیلات کی حتمی تصدیق قانونی کارروائی اور عدالت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ جرم ثابت ہونے تک ملزم کو قانون کے مطابق بے گناہ تصور کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں