21

مریدکے: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مریدکے (HRNW): ضلع شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شیخ شبیر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

HRNW کی اپیل:
ذمہ دار اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں: Support HRNW

ڈسکلیمر:
یہ خبر پولیس کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی شناخت و گرفتاری سے متعلق حتمی معلومات سامنے آنے کے بعد خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں