25

سرگودھا: اینٹی کرپشن کی کارروائی، ڈی پی او آفس کا اکاؤنٹس کلرک رشوت لیتے گرفتار

سرگودھا (HRNW): اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی پی او آفس سرگودھا کے اکاؤنٹس کلرک ارشد علی کو مبینہ طور پر 12 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نے ایک شہری سے بل کی رقم نکلوانے کے عوض مبینہ طور پر رشوت طلب کی تھی۔ شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے، جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

HRNW کی اپیل:
ذمہ دار اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں: Support HRNW

ڈسکلیمر:
یہ خبر اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ ملزم پر عائد الزامات کی حتمی تصدیق قانونی کارروائی اور عدالت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ جرم ثابت ہونے تک ملزم کو قانون کے مطابق بے گناہ تصور کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں