18

لاہور: رشوت کے الزام میں لیڈی پولیس انسپکٹر اور شوہر رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور (HRNW): اینٹی کرپشن لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر مقدمے میں ریلیف دینے کے عوض رشوت طلب کرنے والی لیڈی پولیس انسپکٹر اور ان کے شوہر کو ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن ’’اے‘‘ کے مطابق شکایت کنندہ عمر دراز نے لیڈی پولیس انسپکٹر دینش احمد اور ان کے شوہر نعیم غفور کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ تھانہ غازی آباد لاہور میں درج مقدمہ نمبر 1859/26 کی تفتیش کے دوران مبینہ طور پر ملزم کے حق میں کارروائی کرنے کے لیے رشوت طلب کی جا رہی تھی۔

شکایت کنندہ کے مطابق مبینہ طور پر پہلے ہی 3 لاکھ 27 ہزار روپے وصول کیے جا چکے تھے، جبکہ مزید 40 ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شکایت کی بنیاد پر کارروائی کی گئی اور مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے دونوں کو ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

HRNW کی اپیل:
ذمہ دار اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں: Support HRNW

ڈسکلیمر:
یہ خبر اینٹی کرپشن حکام اور شکایت میں سامنے آنے والے الزامات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ گرفتار افراد پر عائد الزامات کی حتمی تصدیق عدالت میں قانونی کارروائی کے بعد ہوگی، اور جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے، ملزمان کو قانون کے مطابق بے گناہ تصور کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں