وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا، ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا، اس سے پہلے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2 جون دی گئی تھی۔

ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا، وفاقی بجٹ 2025-26، 10 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تاخیر سے پیش کرنے کی وجہ آئی ایم ایف سے بجٹ تجاویز پر اتفاق نہ ہونا ہے، آج پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دن تھا، صبح کے اجلاس کے بعد سہ پہر کو دوبارہ مذاکرات کیے گئے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے 2 ادوار میں کوئی اتفاق رائے سامنے نہیں آئی، مذاکرات میں سیکریٹری خزانہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حصہ لیا، چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم بھی مذاکرات کا حصہ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں